
خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم 13 اہلکار ہلاک جبکہ فورسز کے اہلکاروں سمیت 24 افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اس وقت دھماکے سے اُڑا دی جب وہاں سے فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 13 اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمیوں میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں۔
حملے میں زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔