
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں پر بم دھماکہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشکے کے علاقے گورکائی میں پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو زوردار دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ان کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔