
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے قلات اور مستونگ میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب قلات میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو اس وقت حملوں میں نشانہ بنایا جب قابض فوج کا قافلہ کیمپ میں پہنچا۔ سرمچاروں نے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ روز مستونگ میں تین مقامات پر بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شریک نو گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔ سرمچاروں نے ژلی کے مقام پر ایک گاڑی، کوہ نور ہوٹل کے مقام پر دو، اور نواب ہوٹل کے مقام پر چھ گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں نے ڈرائیوروں کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا۔ بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں شریک ڈرائیوروں اور مالکان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس عمل کو ترک کردیں، وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے خود ذمہ دار ہوں گے۔