
کراچی: معروف بلوچ سیاسی کارکن اور جبری لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 16 سال مکمل ہونے پر ان کے اہلِ خانہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے اتوار، 29 جون کو شام 3:30 بجے کراچی پریس کلب میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سیمینار کا مقصد نہ صرف ڈاکٹر دین محمد بلوچ کے مقدمے کو اجاگر کرنا ہے بلکہ ملک میں جاری جبری گمشدگیوں کے سنگین اور مسلسل مسئلے پر توجہ مبذول کروانا بھی ہے۔
اہل خانہ نے انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، وکلا، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سیمینار میں شرکت کریں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو 28 جون 2009 کو خضدار سے پاکستانی فورسز نے حراست لے کر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتا ہیں۔


