
بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق خاران شہر میں گواش روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے، اس دوران یکے بعد دیگرے دو دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام کے جانب تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔