مستونگ: پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی آپریشن جاری

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فوج کی جانب سے بڑی تعداد میں مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح بڑی تعداد میں مستونگ کے علاقے کردگاپ میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا اور مقامی لوگوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ آپریشن میں فورسز کی چالیس سے زائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 21 جون کو کردگاپ شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال کر انتظامی دفاتر کو شدید نقصان پہنچانے کے بعد وہاں موجود تمام جنگی اسلحہ ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے، اور تھانوں و نادرا دفتر کو نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔

بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کردگاپ شہر کو صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک اپنے کنٹرول میں رکھا۔ جبکہ دوسرے روز بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے دشت میں بھی لیویز تھانے سمیت کئی گھنٹوں تک ناکہ بندی قائم کی اور سرکاری اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

ان حملوں کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 30 لیویز اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کو ایک ماہ مکمل ، تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ این ڈی پی

بدھ جون 25 , 2025
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ پارٹی کے مرکزی رہنما سنگت غنی بلوچ کو آج سے ایک ماہ قبل، 25 مئی 2025 کو خضدار میں القادری ہوٹل کے قریب ریاستی اداروں نے جبراً لاپتہ کیا۔ ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود نہ تو ان کے بارے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ