
بلوچ کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کے حملے کے بعد لیویز تھانے کو نذرِ آتش کرنے اور اسلحہ اسلحہ ضبط کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر مستونگ نے اسسٹنٹ کمشنر دشت کی رپورٹ کی روشنی میں لیویز فورس دشت کے 12 اہلکاروں کو غفلت برتنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا۔
واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گزشتہ دنوں مسلح افراد نے دشت کے لیویز تھانے پر حملہ کرکے تھانے کو نذر آتش جبکہ اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے تھی، اہلکاروں کی جانب سے ڈیوٹی میں لاپرواہی اور حملے کو روکنے میں ناکامی پر انہیں فارغ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحصیل کردگاپ میں 21 جون کو پیش آنے والے حملے کے بعد بھی 18 لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ اس حملے میں لیویز اسٹیشن، نادرا آفس اور دیگر سرکاری اداروں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا۔
ان حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی ہے۔