کوئٹہ: سریاب روڈ پر بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کے سامنے پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف طلبہ کا احتجاج

کوئٹہ، بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کے ہاسٹل میں پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف طلبہ نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔

طلبہ نے کالج کے سامنے مین سریاب روڈ کو بند کر دیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہاسٹل میں فوری طور پر پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے ہاسٹل میں نہ تو پانی دستیاب ہے اور نہ ہی بجلی، جس کے باعث طلبہ کو سخت گرمی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی تعلیم پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور متعلقہ انتظامیہ بار بار شکایات کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مظاہرین نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور کلاسز کا بائیکاٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے سڑک بحال کرانے اور طلبہ کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، بینک لوٹ لیا گیا، تمپ میں نادرا دفتر نذر آتش

منگل جون 24 , 2025
بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور کیچ میں تین مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ مسلح افراد نے ایک بینک لوٹ لیا گیا اور نادرا دفتر کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب ایک مخبوط الحواس شخص […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ