حب چوکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جھاؤ کے رہائشی نوجوان جبری لاپتہ

بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سکی داد ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو جھاؤ  پیلار کا رہائشی اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پاکستانی فوج نے دارو ہوٹل پر واقع ان کی ہمشیرہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سکی داد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئی۔

سکی داد کے اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔ سکی داد اپنے گھر کا واحد کفیل تھا، جبکہ ان کے والد محمد بخش آنکھوں سے محروم ہیں۔

اہلِ خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سِکی داد پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر وہ بے گناہ ہے تو فوراً رہا کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مشکے: پاکستانی فورسز پر 4 حملے، جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات

پیر جون 23 , 2025
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو چار مختلف حملوں میں نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق، 21 جون کی شام سات بجے مسلح افراد نے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں اوگار اور تنک میں قائم پاکستانی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ