
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک، تمپ میں پاکستانی فورسز نے نوجوان کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا۔ مقتول کی شناخت حضور بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب، ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان، سہراب بلوچ ولد رحیم بخش، جو تمپ کے علاقے کونشکلات کے رہائشی ہیں، کو گزشتہ روز حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق، سہراب کو اس سے قبل 2021 میں بھی جبری لاپتہ کیا گیا تھا، جنہیں ایک بار پھر لاپتہ کیا گیا ہے۔