مستونگ: مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ بندی، لیویز تھانے پر قبضہ، اسلحہ ضبط اور تھانہ نذر آتش

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے لیویز تھانے کو گھیر لیا۔ مسلح افراد نے تھانے میں موجود تمام اسلحہ ضبط کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت سپیزنڈ کے لیویز تھانے پر قبضہ کرنے اور اسلحہ ضبط کرنے کے بعد تھانے کو آگ لگا دی، تاہم لیویز اہلکاروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، گزشتہ روز مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کردگاپ شہر کو اپنے کنٹرول میں لے کر ناکہ بندی کی، لیویز تھانے پر قبضہ کیا، اسلحہ ضبط کیا اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات و مستونگ میں تین حملے، سی ٹی ڈی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے

اتوار جون 22 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے قلات اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار کو نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ