کوئٹہ، نوشکی، تفتان مرکزی شاہراہ، اور مستونگ، کردگاپ تا منگوچر لنک روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ریاستی انتظامی دفاتر پر قبضہ کرکے اسلحہ ضبط کرنے و دفاتر کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر بہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 21 جون کو مستونگ کے علاقہ کردگاپ شہر میں لیویز تھانہ، نادرا آفس اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر پر حملہ کرکے قبضہ کیا۔ دوران کاروائی سرمچاروں نے لیویز تھانے میں موجود تمام سرکاری اسلحہ اور دیگر ساز و سامان کو ضبط کیا جس میں چار کلاشنکوف، ایک جی تھری، سولہ رائفل اور ایک موٹرسائیکل شامل ہے۔ سرمچاروں نے  تھانے میں موجود گاڑیوں، فرنیچر اور ریکارڈ سمیت تھانے کو نذر آتش کیا۔ کاروائی مکمل کرنے کے بعد سرمچاروں نے پورے علاقے میں گشت بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ جبکہ اس دوران سرمچاروں نے کردگاپ تا منگوچر روڈ پر ناکہ بندی کی۔ کردگاپ ہوٹل اور پٹرول پمپ پر ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں نے تین غیر مقامی افراد کو حراست میں لیا اور گیس لے جانے والی سات بوزر گاڑیوں کو نشانہ بناکر نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ دوسری ناکہ بندی کردگاپ کراس پر تھا جہاں گیس لے جانے والی پانچ بوزر گاڑیوں کے ٹائرز کو نقصان پہنچایا اور دوران چیکنگ تین غیر مقامی افراد کو حراست میں لیا۔

ان کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کل شام سات بجے کوئٹہ، نوشکی، تفتان مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے رات 12 بجے تک اپنے کنٹرول میں رکھا اور گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ پانچ گھنٹے کی اس ناکہ بندی کے دوران دشمن فورسز نے کوئی حرکت نہیں کیا۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کردگاپ تا منگوچر لنک روڈ اور کوئٹہ، نوشکی، تفتان مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی اور انتظامی دفاتر سمیت گاڑیوں کو نذر آتش کرنے، سرکاری اسلحہ ضبط کرنے اور غیر مقامی افراد کو حراست میں لینے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ بندی، لیویز تھانے پر قبضہ، اسلحہ ضبط اور تھانہ نذر آتش

اتوار جون 22 , 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے لیویز تھانے کو گھیر لیا۔ مسلح افراد نے تھانے میں موجود تمام اسلحہ ضبط کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت سپیزنڈ کے لیویز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ