
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ شفیق مینگل کے بھائی عطا الرحمٰن ہلاک ہوگئے، جبکہ شفیق مینگل کے بھتیجا متی الرحمٰن مینگل کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق عطا الرحمٰن، شفیق مینگل کے بھائی تھے۔ یاد رہے کہ شفیق مینگل پر بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی، قتل اور اجتماعی قبروں میں دفن کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے جا چکے ہیں، جبکہ ان کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔
واقعے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے ہیں اور نہ ہی کسی گروہ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔