
بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے یارو میں 20 جون کو مسلح افراد نے ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ اکبر ناصر کے متعدد ٹھکانوں پر مسلح حملے کیے۔ حملے کے دوران مسلح افراد کے علاقے میں کئی گھنٹوں تک ناکہ بندی جاری رہی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، مسلح افراد اور ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز شام 6 بجے ہوا، جو مسلسل دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران شدید فائرنگ اوردھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جبکہ مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رکھا۔
مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔