کردگاپ شہر مسلح افراد کے کنٹرول میں، لیویز تھانے پر قبضہ، اسلحہ و گاڑیاں ضبط، تھانہ اور نادرا دفتر نذر آتش

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے کردگاپ میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کوئٹہ-تفتان مرکزی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے کردگاپ شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے لیویز تھانے پر قبضہ کر کے اسلحہ اور گاڑیاں ضبط کر لیں، جس کے بعد تھانے کو آگ لگا دی گئی۔ اسی دوران نادرا آفس کو بھی نذر آتش کر دیا گیا، جبکہ سرکاری کمپلیکس پر بھی قبضہ کر کے وہاں موجود ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے۔

فی الوقت کردگاپ شہر میں مسلح افراد کی جانب سے مسلسل گشت جاری ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح گروہ نے شاہراہ کو بند کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

مقامی انتظامیہ اور سرکاری سطح پر تاحال کسی ردعمل کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلح افراد کی جانب سے مختلف شہروں پر کنٹرول سنبھالنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈولیجی، جھاؤ میں پاکستانی فوجی پوسٹ  پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

ہفتہ جون 21 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 20 جون 2025 کو شام کے وقت آواران کے علاقے جھاؤ، ڈولیجی میں قائم قابض  پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے چوکی کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ