خضدار میں ایس ایس پی آفس پر دستی بم حملہ، وڈھ میں قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 15 جون کو خضدار میں قابض ریاست کی پولیس کے اہم مرکز ایس ایس پی آفس پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 17 جون کی رات گیارہ بجے، وڈھ میں حبیب ہوٹل کے قریب دالبندین سے  کراچی قیمتی پتھر لیجانے والے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ٹرک کے انجن اور ٹائروں کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض ریاست کے عسکری ادارے اور اس کے استحصالی معاشی منصوبے ہماری کارروائیوں کا مستقل ہدف ہیں تاکہ دشمن کے عسکری و انتظامی مشینری اور نوآبادیاتی لوٹ کھسوٹ کے منصوبوں کو خاک میں لایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہم نے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے، مگر کوئی بھی ہمیں سننے کو تیار نہیں، بارکھان میں جاں بحق سرمچاروں کے لواحقین کی پریس کانفرنس

جمعرات جون 19 , 2025
بارکھان میں گزشتہ ہفتے پاکستانی فوج اور سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) کے کارندوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں جاں بحق بلوچ سرمچاروں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے نہ کرنے کے خلاف، لواحقین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 6 جون 2025 کو ہمیں میڈیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ