ماہ جبین اور یونس بلوچ کی جبری گمشدگی اور انہیں عدالت میں پیش نہ کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نصر اللہ بلوچ

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ طالبہ ماہ جبین کی جبری گمشدگی کو دو ہفتے مکمل ہورہے ہیں اب تک انہیں منظر عام پر لا کر کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور نہ انکے خاندان کو انکی گرفتاری کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جارہا، جو باعث تشویش اور ملکی قوانین میں دیئے گئے شہریوں حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے ایک دفعہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر بلوچ طالبہ پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے صفائی کا موقع فراہم کیا جائے، اگر وہ کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث پایا گیا تو ملکی قوانین کے مطابق سزا دی جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن انہیں اور انکے بھائی یونس بلوچ کو جبری لاپتہ رکھنا ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جسکے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ملکی قوانین کے تحت بھرپور احتجاج کا حق رکھتا ہے

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جب تک بلوچ طالبہ ماہ جبین اور اسکےبھائی کو منظر عام پر نہیں لایاجاتا، یہ پھر انہیں رہا نہیں کیا جاتا، تب تک وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز روزانہ کی بنیاد پر انکی بازیابی کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے تمام مکاتب فکر کےلوگوں سے بھی اپیل کی، کہ وہ بھی روزانہ سوشل میڈیا پر ایک ایک پوسٹ کرکے انکے جبری گمشدگی کےخلاف آواز اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت، دونوں جانب سے حملے جاری

جمعرات جون 19 , 2025
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی سنگین مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جبکہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق، ایران نے بدھ کی شب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ