ڈیرہ بگٹی: او جی ڈی سی ایل اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکار ہلاک، چار کو تحویل میں لیا۔ بی آر اے

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں درنجن اور گزی میں گیس کی تلاش میں مصروف او جی ڈی سی ایل کمپنی کے اہلکاروں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کمپنی کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، جبکہ چار اہلکاروں کو ہمارے سرمچاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں مقامات پر کمپنی کی مشینری کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سرباز بلوچ نے کہا کہ اس کارروائی کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: نوجوان جبری لاپتہ، اہل خانہ کاسی پیک شاہراہ پر دھرنا

بدھ جون 18 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک جبری گمشدگی کے واقعے کے خلاف متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں نے تربت کے علاقے شاپک میں سی پیک شاہراہ کو احتجاجاً بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یاور حبیب ولد حبیب بلوچ کو 16 جون 2025 کو تربت ہائی کورٹ کے سامنے سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ