
ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے درینجن کے قریب مسلح افراد نے گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل کے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب کمپنی کے اہلکار گیس کی تلاش کے سلسلے میں علاقے میں موجود تھے۔ حملے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑے۔ حملے کے دوران مسلح افراد نے وہاں موجود مشینری کو بھی نذرِ آتش کر دیا ہے۔
تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے جبکہ اس علاقے میں بی آر اے متحرک ہیں اور ہونے والے حملوں کی ذمہ داریاں بھی قبول کرتے رہے ہیں۔