بلوچ زبان کے معروف گلوکار استاد مسلم حمل کی کمسن بیٹی گلزمین بلوچ انتقال کر گئیں

کیچ: بلوچی زبان کے نامور گلوکار استاد مسلم حمل کی کمسن بیٹی گلزمین بلوچ گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ سے تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، گلزمین کو گزشتہ رات اچانک تیز بخار ہوا، تاہم طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ان کی وفات سے بلیدہ سمیت بلوچستان کے ادبی اور ثقافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے۔

گلزمین بلوچ، استاد مسلم حمل کی چھوٹی بیٹی تھیں، جن کی ولادت 17 سال کے طویل عرصے کے بعد ہوئی تھی۔ ان کی ناگہانی موت نے خاندان کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

بلوچ ادبی، ثقافتی اور سماجی حلقوں کی جانب سے استاد مسلم حمل سے اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: فائرنگ سے اسلحہ ڈیلر عاقب شکاری قتل

منگل جون 17 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ سے معروف اسلحہ ڈیلر عاقب شکاری جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق عاقب شکاری اپنے گھر سے شہر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ