
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پیر کے روز فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ جارحیت کے دوران سوئی شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، جارحیت کے دوران فورسز اہلکاروں نے متعدد مکانات کی تلاشی لی اور قیمتی سامان کی مبینہ طور پر لوٹ مار کی۔
چھاپوں کے دوران کم از کم تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت مهران ولد سائیں بخش بگٹی اور گل گوہر ولد سائیں بخش بگٹی کے طور پر ہوئی ہے، جو دریحن کالونی، سوئی کے رہائشی ہیں، جبکہ تیسرے مغوی مهر دل ولد محمد امین بگٹی کا تعلق پھونگ کالونی، سوئی سے بتایا جاتا ہے۔
متاثرہ خاندانوں کے مطابق، ان افراد کو بغیر کسی قانونی وارنٹ یا مقدمے کے حراست میں لیا گیا، اور تاحال ان کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
جبری گمشدگیوں کے ان واقعات نے متاثرہ خاندانوں انسانی حقوق کی تنظیموں، عدلیہ اور حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔