مستونگ اور قلات حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک کردیے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے مستونگ اور قلات میں دو مختلف حملوں میں قابض فوج کو نشانہ بنا کر بھاری نقصانات پہنچائے۔ ان کارروائیوں میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی اور براہ راست مسلح حملے شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کنڈ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو اس وقت گھات لگا کر نشانہ بنایا جب وہ جارحیت کی غرض سے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کر رہا تھا۔ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے قابض فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک کر دیے اور متعدد کو زخمی کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں مکی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ کلیئرنس میں مصروف تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے مزید تین اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تہران: اسرائیلی فضائیہ کا ایران کے سرکاری ٹی وی نیٹ ورک پر حملہ

پیر جون 16 , 2025
آج 16 جون 2025 کو اسرائیلی فضائیہ نے تہران کے شمالی علاقے میں واقع ایران کے سرکاری صدارتی ریڈیو و ٹی وی نیٹ ورک (IRIB) کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت اسٹوڈیو میں براہ راست نشریات جاری تھیں جب ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس سے اسٹوڈیو کی چھت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ