
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنائی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج رات 8:30 بجے مند کے علاقہ مہیر میں فورسز کی ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے دوران کافی دیر تک فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم ابھی تک حکام کے جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
حملے کی ذمہ دوری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔