
پنجگور کے علاقے غریب آباد چتکان میں بوائز ہائی اسکول کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس آفیسر سب انسپکٹر پزیر احمد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر پزیر احمد ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ بازار کے قریب اُنہیں نشانہ بنایا گیا۔
زخمی آفیسر کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر پزیر احمد کو تین گولیاں لگیں، جن میں سے ایک گردن کے آر پار ہوئی جبکہ دو گولیاں بازوؤں پر لگیں۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تاہم اس کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی اور نہ ہی فائرنگ کے محرقات معلوم ہوسکی ہے۔