خاران شہر میں قابض فورسز کے نصب کردہ جاسوسی کیمرے اکھاڑ کر ضبط کرلیے۔  بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خاران شہر میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے نگرانی اور جاسوسی کے لیے نصب کیے گئے کیمروں کے خلاف بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 15 جون کی شام 7 بجے کے قریب ایک کامیاب کارروائی کی۔ اس کارروائی میں سرمچاروں نے شاہوانی چوک، سبزی منڈی، قلعہ چوک اور شاپنگ بازار سمیت مختلف مقامات پر نصب کیمرے اکھاڑ کر ضبط کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز کی جانب سے خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کے اس نظام کا مقصد بلوچ عوام کی نقل و حرکت، ان کی نجی اور اجتماعی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ سمجھتی ہے کہ خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی  کے اس طرح کا انتظام بلوچ قوم پر مسلط پاکستانی نوآبادیاتی حکمرانی اور جبر کو جاری رکھنے اور تحریک آزادی کے خلاف جنگ میں قابض فورسز کا ایک اہم وسیلہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف خاران شہر میں مختلف مقامات پر نصب کئے گئے قابض فورسز کی خفیہ کیمروں کو اکھاڑ کر ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک بلوچ قوم کے خلاف قابض فورسز کی ہر قسم کی جارحیت اور نگرانی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی میں این ڈی پی رہنما غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج اور ریلی

پیر جون 16 , 2025
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنما اور پبلشر غنی بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ احتجاج میں مختلف سیاسی کارکنان، انسانی حقوق کے علمبرداروں، خواتین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز، پلے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ