
قلات اور مچھ بولان میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں پاکستانی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، قلات کے علاقے جوہان میں مکی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے چار اہلکار اُس وقت دھماکے کی زد میں آ گئے جب وہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن میں مصروف تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے تاحال واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی ہیں۔
ادھر، مچھ اور آبِ گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر بھی دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ریلوے ملازم زخمی ہوا، جبکہ ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر مزید خطرات کے پیشِ نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔