
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلا حملہ زامران کے علاقے گیشردان میں مبارکی پہاڑی پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر کیا گیا ہے۔ حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانا پڑا۔
حملے کے دوران مسلح افراد نے چوکی پر کھڑے ایک بلڈوزر کو بھی نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔
دوسرا حملہ آج صبح زامران کے علاقے دشتوک، بامبلو میں اس وقت ہوا جب پاکستانی فورسز کے اہلکار علاقے میں پیدل گشت کر رہے تھے۔ بم دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔
تاہم، ان دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔