ڈیرہ بگٹی: سی ٹی ڈی پر حملوں میں اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی آر اے

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان، سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں منظم حملوں کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور تھانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی شہر کے علاقے طوطہ کالونی میں سی ٹی ڈی کے دفتر پر ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں، دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ کمک کے لیے آنے والے اہلکاروں کو پہلے سے گھات میں موجود ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زامران میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملے، فورسز کو جانی نقصانات کی اطلاعات

اتوار جون 15 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا حملہ زامران کے علاقے گیشردان میں مبارکی پہاڑی پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر کیا گیا ہے۔ حملے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ