کیچ: پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت تحسین کریم کے نام سے ہوئی ہے، جو اس سے قبل بھی 11 فروری 2022 کو کراچی میں پاکستانی رینجرز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہو چکے تھے۔ اس وقت وہ چار سے پانچ ماہ لاپتہ رہنے کے بعد عدالت میں پیش کیے گئے تھے اور تاحال عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، تحسین کریم کو ان کے بھائی کلیفہ کے ہمراہ تربت کے علاقے سری کہن سے حراست میں لیا گیا اور دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ گرفتاری کے دوران فورسز نے گھر کا سامان توڑ دیا، خواتین اور بچوں کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے، اور دونوں بھائیوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور روزانہ متعدد افراد لاپتہ کیے جا رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: غلام جان کی بازیابی کے لیے سی پیک روڈ پر احتجاجی دھرنا جاری

ہفتہ جون 14 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے عومری کہن شاپک کے رہائشی غلام جان جو پیشے کے لحاظ سے پولیس اہلکار ہیں، کو 26 مئی کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ غلام جان کی بازیابی کے لیے لواحقین نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ