
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ (شال) میں مسلح افراد نے گزشتہ رات پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران آدھے گھنٹے تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے دشت میں قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جبکہ علاقے میں کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ جبکہ اس دوران دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
تاحال جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم اطلاعات ہیں کہ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اس دوران علاقے میں بھی کافی دیر تک گشت۔
دوسری جانب ضلع خاران میں سی پیک لنک روڈ کلی سر گردان کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی، تاہم اس دوران کسی قسم کی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ان حملوں کی ذمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔