اسرائیل کا ایران پر ایک اور فضائی حملہ، نوجہ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے مغربی شہر ہمدان میں واقع نوجہ ایئربیس پر ایک گھنٹے کے دوران دو بار فضائی حملے کیے۔ ترک خبررساں ادارے انادولو ایجنسی کے مطابق یہ اطلاعات ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے سامنے آئیں۔ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال دستیاب نہیں ہو سکیں۔

اس سے قبل آج علی الصبح اسرائیل کے بڑے حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان ہلاک ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر 78 افراد کی کی ہلاکت اور 329 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں کو ایران کے خلاف ایک سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے اپنی تلخ تقدیر خود رقم کی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شدید ردعمل میں کہا کہ اسرائیل اپنی احمقانہ اور سفاکانہ جارحیت پر پچھتائے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکے میں 36 انچ قطر کی لائن تباہ

جمعہ جون 13 , 2025
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ