کینیڈا کے بعد برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو پاکستان کے بعض علاقوں کا سفر نہ کرنےکی ہدایت کر دی۔

برطانوی فارن آفس نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان کے بعض علاقوں کا سفر نہ کرنےکی ہدایت کر دی۔برطانوی فارن آفس کی ایڈوائزری میں پاک افغان سرحد سے 10 میل دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کو باجوڑ، بنوں، بونیر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان ، خیبر ،کوہاٹ، کرم، لکی مروت، لوئردیر،مہمند، اورکزئی، پشاور، سوات ، ٹانک میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں بھی برطانوی شہریوں کو نہ جانے کی ہدایت کی گئی جبکہ مانسہرہ سے چلاس بذریعہ بٹ گرام ہائی وے پر سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا گیابرطانوی ایڈوائزری میں بشام، داسو، سازن کیلئے N15 پر بھی سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور N45 پر شمالی مردان، رنگ روڈ سے چترال شہر تک بھی نہ جانے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب برطانوی ایڈوائزری میں آزاد کشمیر کی لائن آف کنٹرول سے 10 میل دور رہنے کی ہدایت کی گئی اور شمالی سندھ بشمول نواب شاہ میں ضروری سفر کے علاوہ دیگر مقامات پر سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں جانے والوں کی انشورنس قابل قبول نہیں رہےگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان میں گذشتہ سال 75 افراد ماورائے عدالت قتل اور 576 جبری لاپتہ کیے گئے- پانک کی سالانہ رپورٹ

جمعرات جنوری 11 , 2024
یہ رپورٹ بلوچستان میں مظالم کی بڑھتی ہوئی لہر سے نمٹنے کے لیے مداخلت کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ