
بلوچستان کے ضلع خاران شہر میں قائم پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران علاقے میں چار زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، سبی میں نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد اشرف جمالی کی سٹی پولیس تھانے کے اندر واقع رہائش گاہ پر دستی بم حملہ کیا۔ بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آور دھماکے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔