
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فوج کے قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کنڈ کے مقام پر آج پاکستانی فوج کی متعدد گاڑیاں قافلے کی صورت میں پیش قدمی کر رہی تھیں، جب ان میں سے ایک گاڑی پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ اسپلنجی اور گرد و نواح میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں، جو ماضی میں بھی فورسز کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔