شہید حفیظ بلوچ عرف حمل بلوچ کو قومی خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 23 فروری 2025 کو بلیدہ کے علاقے میناز بازار میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈ کی فائرنگ سے شہادت نوش کرنے والے بہادر بلوچ فرزند سنگت حفیظ بلوچ عرف حمل ولد داود بی ایل اے کے سرمچار تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سنگت حفیظ بلوچ کا تعلق بلیدہ میناز سے ہے۔ آپ 2022 میں بلوچ لبریشن آرمی کا حصہ بنے۔ آپ بلیدہ سمیت پنجگور اور واشک کے درمیانی علاقے سبزکوہ کے محاذ پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سنگت حفیظ بلوچ ایک پرعزم، مخلص اور محنتی سرمچار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ جس روز آپ کو شہید کیا گیا، ان دنوں آپ بلیدہ میں ایک خاص تنظیمی مشن کا حصہ تھے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی شہید سنگت حفیظ بلوچ عرف حمل کو قومی خدمات پر سلام پیش کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: پاکستانی فوجی قافلے پر دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات

جمعرات جون 12 , 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فوج کے قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کنڈ کے مقام پر آج پاکستانی فوج کی متعدد گاڑیاں قافلے کی صورت میں پیش قدمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ