انتظامیہ کا شہداء بارکھان کی لاشوں کی حوالگی سے انکار، لواحقین نے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی

پولیس کا محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) 5 دن گزرنے کے باوجود بارکھان میں پاکستانی فوج کے ساتھ ہونے والے جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے بلوچ سرمچاروں کی لاشیں لواحقین کی تحویل میں دینے سے انکاری ہے۔لواحقین نے انتظامیہ کے رویے سے مایوس ہوکر آج (بدھ) مجسٹریٹ درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون اور روایات کے مطابق لاشیں لواحقین کی سپرد کی جائیں  تاکہ ان کی تدفین کی جاسکے۔

بارکھان کے علاقے رکنی میں 6 جون کو پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں مصطفیٰ نور (تسپ، پنجگور)، سمیع اللہ (ملائی بازار، تربت)، رسان قادر (لباچ ڈنسر، آواران) اور شاہ زیب (گونی گریشگ)  ہوئے تھے۔ ان کی لاشیں واقعے کے بعد رکنی سے سول ہسپتال شال منتقل کی گئی تھیں۔

قانونی اور اخلاقی طور پر ریاست اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنی تحویل میں موجود لاشوں  کی درست شناخت اور لواحقین کی تصدیق کے بعد لاشیں خاندان کے سپرد کرئے لیکن حالیہ کچھ عرصے میں پاکستانی فوج نے بلوچ سرمچاروں کی لاشوں کی لواحقین کو حوالگی کو بھی ایک بڑا مسئلہ بنا دیا ہے۔ نہ صرف شہداء کی لاشوں کی بیحرمتی کا سلسلہ شروع کیا گیا بلکہ  شہید غلام محمد ، شہید بانک کریمہ جیسی شخصیات سمیت بلوچ شہداء کی قبروں کی بھی توہین کی جاتی ہے۔ ان کی تعمیر اور ان کی  قبروں پر جانے پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے۔

پاکستانی فوج بلوچ قومی تحریک کو حاصل بلوچ عوام کی حمایت سے خائف ہے کیونکہ بلوچ شہداء کو قومی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جاتا ہے۔ پاکستانی فوج جانتی ہے کہ شہداء کی قبریں بلوچستان میں  پاکستانی قبضے کے خلاف

واضح رہے کہ بلوچستان میں شہداء کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے نہ کرنے کی یہ کوئی پہلی واردات نہیں ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے  بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے رہی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شاہراہ پر ناکہ بندی اور قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے

بدھ جون 11 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بولان اور جعفر آباد میں دو مختلف کاروائیوں میں شاہراہ پر گھنٹوں تک ناکہ بندی کی اور قابض فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ