کولواہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں زیرحراست نوجوان مبینہ تشدد سے جاں بحق

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ، رودکان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے زیرحراست نوجوان نواب ولد نوربخش شدید تشدد کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، فورسز نے گذشتہ روز متعدد افراد کو حراست میں لے کر جرک کیمپ منتقل کیا، جہاں دیگر افراد کو رہا کردیا گیا تاہم نواب کو حراست میں رکھا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نواب کی لاش رات گئے علاقے میں پھینکی گئی، جس پر شدید تشدد کے نشانات موجود تھے۔ مقامی افراد کے مطابق، لاش کی حالت ایسی تھی جیسے مقتول کو بجلی کے جھٹکے دے کر جھلسایا گیا ہو۔

واضح رہے کہ آواران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے زیرحراست افراد کو قتل کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نواب خیر بخش مری کا قومی جدوجہد آزادی کا وژن، بلوچستان کی آزادی کے لئے قوم کی رہنمائی کرے گا — میر عبدالنبی بنگلزئی

منگل جون 10 , 2025
بلوچ آزادی پسند بزرگ رہنماء میر عبدالنبی بنگلزئی نے نواب خیر بخش کی برسی کے مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے عظیم رہنماء نواب خیر بخش مری کو انکی گیارویں برسی کے موقع پر دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ