حیدرآباد: پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ ایس آر اے

سندھودیش ریوولوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر اے کل رات حیدرآباد قاسم آباد میں 15 پولیس چوکی پر دستی بم حملے اور دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پنجابی ریاست، اس کی فوج، رینجرز اور ایجنسیاں سندھ پر اپنے جبر اور سامراجی وحشت و دہشت کو مضبوط کرنے کے لیے سندھی قوم کی نسل کشی، قومی کارکنوں کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور سندھ کے وسائل، زمینوں اور دریا پر قبضے کے لیے سندھ پولیس کو آگے کر کے استعمال کر رہی ہیں۔ جبکہ سندھ پولیس اور اس کے کئی بددیانت اور وطن فروش افسران پاکستانی فوج اور ایجنسیوں کی ایسی دلالی کا موقع ضایع نہ کرتے ہوئے اور ریاست کی بھرپور سہولت کاری کرتے ہوئے سندھی قومی کارکنوں کو شہید کرنے اور جبری طور پر گمشدہ کرنے جیسے سندھ دشمن اقدامات میں صف اول میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ عمل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ریاست، فوج اور ایجنسیوں سمیت سندھ پولیس کے اس سامراجی کردار کے خلاف سخت مزاحمتی جدوجہد کر کے سندھ وطن اور سندھی قوم کا دفاع کرنا ہر ایماندار، مخلص اور بہادر قومی کارکن کا اولین فرض ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) بحیثیت سندھ کی قومی فوج، اس بم حملے کے ذریعے تمام ریاستی اداروں بالخصوص سندھ پولیس کے سامنے یہ واضح کرتی ہے کہ سندھی قومی کارکنوں اور عام سندھی عوام کے خلاف ان کی ہر سازش، جبر اور زیادتی کا بھرپور شدت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ اگر سندھ میں سندھی قومی کارکن محفوظ نہیں ہوں گے تو کوئی پولیس اہلکار، کوئی پولیس اسٹیشن اور چوکی بھی محفوظ اور سلامت نہیں رہے گی۔

انئوں نے مزید کہا کہ سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) اپنی مسلسل مزاحمتی کارروائیوں اور دشمن پر حملوں کے ذریعے سندھ کے ہر غیرتمند اور بہادر نوجوان کو سندھ کی اس قومی فوج کا سرگرم حصہ اور سرفروش سپاہی بننے کی دعوت دیتی ہے اور یہ اعلان کرتی ہے کہ بزدل پنجابی سامراج ہمیشہ سندھی قوم کی مزاحمتی طاقت سے شدید خوفزدہ رہا ہے۔ اس لیے، سندھودیش کے قومی لشکر، سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ساتھ سندھ کے بہادر اور سرفروش نوجوانوں کا شامل ہونا ہی بغیر کسی شک کے قومی غلامی اور ذلت سے آزادی اور نجات کی ضمانت ہے۔

آخر می انہوں نے کہا کہ سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) سندھ کی مکمل قومی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرائی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایک تاریخ ساز تحفہ

منگل جون 10 , 2025
(نصیراحمد بلوچ کی تصنیف ان کی بیٹی حفصہ بلوچ کے نام) تحریر: ڈاکٹر جلال بلوچزرمبش مضمون تحفہ دینے کی روایت جتنی قدیم ہے، اس کی معنویت اور گہرائی بھی اتنی ہی وسیع ہے۔ تحفے بعض اوقات صرف جذبات کے اظہار کا وسیلہ ہوتے ہیں، مگر کچھ تحفے ایسے بھی ہوتے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ