نوشکی میں شاہراہ پر ناکہ بندی، قابض فوج کے 8 اہلکار ہلاک – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے نوشکی میں مرکزی شاہراہ پر چار گھنٹوں تک ناکہ بندی کی اور قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 دشمن اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے کوئٹہ – تفتان مرکزی شاہراہ پر کیشنگی کے علاقے شیر جان آغا کے مقام پر چیک پوسٹس قائم کرکے چار گھنٹوں تک ناکہ بندی کی۔ اس دوران سرمچار اسنیپ چیکنگ کرتے رہے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ مقام کی جانب پیش قدمی کی کوشش کرنے والے قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن فوج پر راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کی زد میں قافلے کی تین گاڑیاں آئیں، جن کے نتیجے میں قابض فوج کے آٹھ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے میں دشمن کی تین گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حیدرآباد: پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ ایس آر اے

منگل جون 10 , 2025
سندھودیش ریوولوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر اے کل رات حیدرآباد قاسم آباد میں 15 پولیس چوکی پر دستی بم حملے اور دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پنجابی ریاست، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ