بیٹی کی شادی ، بی این ایم جنوبی کوریا کے صدر نصیر احمد بلوچ نےکتاب لکھ کر تحفہ دیا

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) جنوبی کوریا کے صدر نصیر احمد بلوچ نے اپنی بیٹی ’حفصہ بلوچ ‘ کی شادی پر انھیں  کتاب لکھ کر تحفے میں دیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ دنیا کے امراء اپنی بیٹیوں کو قیمتی ہیرے، سونے کے زیورات، بنگلے اور بیش قیمت تحائف دیتے ہیں، تاکہ وہ دنیا کی نظروں میں امیر، باعزت اور ممتاز سمجھی جائے۔ مگر میں نے ہمیشہ یہ سوچا کہ اصل دولت وہ نہیں جو بینک میں ہو یا زیور کے صندوق میں بند ہو، بلکہ وہ دولت ہے جو ایک نسل کی سوچ بدل دے، جو ایک بیٹی کے ہاتھوں میں صرف چمکتا زیور نہیں بلکہ پوری قوم کی آزادی کا چراغ تھما دے۔

اس کتاب کے بارے میں بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے انفارمیشن سیکریٹری نے کہا یہ کتاب ’ جبری غلامی سے لے کر فکری آزادی تک ‘ صرف ایک شخص کو مخاطب نہیں کرتی بلکہ بلوچستان کی تحریک آزادی کے بنیادی فلسفہ و فکر کو سادہ و آسان زبان میں پیش کرتی ہے۔ یہ کتاب ان تمام مضامین کا احاطہ کرتی ہے جو پارٹی کے نئے اراکین کے لیے نصاب اور تربیتی مواد کا درجہ رکھتے ہیں ، میں تجویز کرتا ہوں کہ اسے پارٹی  سرکلز میں مطالعہ کیا جائے۔

کتاب کے حوالے سے قاضی ریحان کی تحریر ’ پوروچیستا سے حفصہ تک ‘ بھی شامل ہے جو اس کتاب کے تعارف کے طور پر لکھا گیا ہے ، وہ لکھتے ہیں ’ کتاب کے بارے میں جب کماش نصیر نے بتایا تو مجھے بے اختیار زرتشت اسپیتمان یاد آگئے ، زرتشت جسے ہم پیغمبر زرتشت کے نام سے جانتے ہیں۔ آپ نے اپنی بیٹی پوروچیستا کی شادی کے موقع پر انھیں مادی دولت دینے کی بجائے حکمت اور دانش کی دولت عطا کی ، انھیں جھوٹ اور بدکرداری سے بچنے اور  سچائی پر قائم رہنے کی تلقین کی۔ ‘

نصیر احمد بلوچ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں  یہ کتابچہ میرا نذرانہ ہے، صرف بیٹی کے لیے نہیں، بلکہ ہر اس بلوچ بیٹی کے لیے جو قیدخانوں میں امید کا چراغ سنبھالے ہوئے ہیں، جو قربانی دے کر بھی پیچھے نہیں ہٹتی۔

کتاب زرمبش پبلی کیشنز کی طرف سے پی ڈی ایف میں جاری کیا گیا ہے جس کے سرورق پر ساحل بلوچستان میں ایک فطری پہاڑی مجسمہ ’ اوستانی بانک ‘ ( دی پرنسز آف ھوپ / امید کی شہزادی ) کی تصویر جبکہ پشت پر ایک احتجاجی مظاہرے کی تصویر ہے  جس میں ایک بچی  نے  ہاتھ میں اسیر بلوچ رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی تصویر تھام رکھی ہے۔ اس بارے میں قاضی ریحان نے مزید بتایا ، ٹکنالوجی کتابوں کی تیز ترین اشاعت اور وسیع تقسیم کا بہترین ذریعہ ہے ، پی ڈی ایف میں جاری کردہ کتاب بیک وقت بغیر کسی خرچ کے ہزاروں قارئین تک پہنچتی ہے۔ ابتدائی 15 منٹوں میں اس کتاب کو بھی 180 قارئین نے ڈاؤن لوڈ کیا، اس لیے میں پی ڈی ایف کو ترجیح دیتا ہوں لیکن میری کوشش ہے کہ اس کتاب کو ہارڈ کاپی میں بھی شائع کیا جائے گا۔میں مصنف کی تحریک آزادی سے سچی وابستگی سے  متاثر ہوں اس لیے میں چاہتا ہوں کہ اس کتاب کو جس جذبے سے لکھا گیا ہے اسی جذبے سے پڑھا جائے۔  

نصیر احمد بلوچ ، جنوبی کوریا میں بی این ایم کے صدر ہیں اور ان کی بیٹی حفصہ بلوچ بھی بی این ایم کی ایک متحرک کارکن ہیں۔انھوں نے کافی عرصہ ریڈیو زرمبش کے لیے بھی کام کیا جبکہ پارٹی کے احتجاجی مظاہروں اور پروگرامات میں بھی فعال شرکت کرتی ہیں۔

مذکورہ کتاب کا پی ڈی ایف زرمبش پبلی کیشنز کے ٹیلی گرام چینل پر جاری کیا جائے گا ، جس آپ درج ذیل لنک پر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں : https://t.me/zrumbeshpub/41

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ضمیر فروش صحافت: آواران کا المیہ

پیر جون 9 , 2025
تحریر :آذاد بلوچزرمبش مضمونوہ خطہ جہاں ہر دن مظلومیت کی ایک نئی داستان رقم ہوتی ہے، جہاں ہر رات ماں کی آہوں اور بینوں سے لبریز ہوتی ہے۔ مگر افسوس، یہاں ظلم سے بڑا سانحہ خاموشی ہے— وہ خاموشی جو ان زبانوں پر طاری ہے، جو خود کو "صحافت” کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ