قلات: پاکستانی فورسز پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 7 جون کو رات 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شیخڑی میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر راکٹوں و دیگر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھڑپ کافی دیر تک جاری رہا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد لاشوں و زخمیوں کو اُٹھانے کیلئے قابض فورسز کو بھاری نفری علاقے میں بھیجنا پڑی۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کی تشکیل تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر، اورماڑہ اور ملیر میں میں زلزلے کے جھٹکے

اتوار جون 8 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہروں گوادر اور اورماڑہ سمیت کراچی کے علاقے ملیر میں اتوار کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 9 کلومیٹر تھی۔ ملیر کے مختلف علاقوں میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ