
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے تربت کے علاقے حیرآباد میں قائم فورسز کی چوکی پر دو اطراف سے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس دوران علاقے میں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق، حملے کے دوران مسلح افراد نے چوکی پر نصب نگرانی (سرویلنس) کے کیمروں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کیمرے تباہ ہو گئے۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔