کیچ اور قلات میں پاکستانی فورسز پر حملے

بلوچستان کے اضلاع کیچ اور قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو مختلف حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے مند کے علاقے سورو میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا، جس کے دوران دو زور دار دھماکوں کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی گئیں۔

آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب تمپ کے علاقے کلاہو میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا۔

ایک اور حملے میں، آج دوپہر بارہ بجے کے قریب، مسلح افراد نے تمپ کے علاقے آسیاباد میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ جبکہ اس حملے کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

قلات کے علاقے شیخڑی میں بھی گزشتہ شب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق،حملے کے دوران کافی دیر تک فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنائی گئی ہے۔

حملوں کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار

اتوار جون 8 , 2025
ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا نے بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں بلوچ طلبہ کی مسلسل جبری گمشدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ بلوچ طلبہ کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایمنسٹی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ