پنجگور اور تمپ میں فائرنگ و دھماکے میں دو افراد ہلاک، تین زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بونستان میں گزشتہ شب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ رات تقریباً تین بجے روڈ کے کنارے ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت وسیم کشانی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کی اصل وجہ کیا تھی۔

دوسری جانب تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد ایوب سکنہ نظر آباد تمپ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ طیّب ولد نور محمد اور عبدالقدوس ولد فیض محمد، دونوں سکنہ نظر آباد، زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لسبیلہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

ہفتہ جون 7 , 2025
بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عبدالواحد ولد شیر محمد اور پلین ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے جو جھاؤ نونڈرہ، جلانٹی کے رہائشی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ