
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران سیرکزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا ہلاک، جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیرکزہ کے ئ
رہائشی محمد امین عبدالکریم اپنے بیٹے نوید امین کے ہمراہ عید کی نماز کے لیے قریبی گاؤں گربن جا رہے تھے۔ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے دوران تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مقتول محمد امین کے بھائی، سلام شکاری کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہیں۔