
بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا، جبکہ مستونگ میں پاکستانی فورسز نے دو مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، قلات کے علاقے منگچر میں جوہان کراس کے قریب پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے، جبکہ اس دوران دس دھماکوں سمیت فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
پاکستانی فورسز کی یہ چوکی منگچر کالج میں قائم کی گئی ہے، جہاں آج مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں گزشتہ رات پاکستانی فوج اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی، جس دوران دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جبکہ فورسز نے دو مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تاہم ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔