
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی فورسز نے ان افراد کو ایک کارروائی میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ لاشیں ہرنائی کے علاقے سنجاوی روڈ پر طور خان کے مقام سے ملی ہیں جن کے جسموں پر گولیوں کے نشانات واضح ہیں۔ پاکستانی فورسز کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی کارروائی میں چار مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔
تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ افراد پہلے سے جبری لاپتہ تھے اور خدشہ ہے کہ انہیں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا ہے۔
رواں اور گزشتہ ماہ ایسے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں پہلے سے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں مار کر انہیں بلوچ سرمچار ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔