
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے ایک ذہنی معذور شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صوالی ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جو جھاؤ ڈولیجی کے رہائشی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آج صبح فورسز نے انہیں حراست میں لیا جب کہ اس سے قبل انہیں فائرنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم وہ بچ گئے اور بعد ازاں فورسز نے انہیں تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اسی روز بازار کورک چمگ کے مقام سے مزید دو افراد کی جبری گمشدگی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔