
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگانی سر، تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے شخص کی شناخت طالب حسین ولد الطاف حسین کے نام سے ہوئی ہے جو تعلق بلیدہ کے رہائیشی ہیں اور اس وقت سنگانی سر میں مقیم تھے۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے انہیں شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
تاحال فائرنگ کی وجوہات اور محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔