
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے گزشتہ شب جبری طور پر لاپتہ کیے گئے تمام 18 افراد کو بازیاب ہوگئے۔ خاندانی ذرائع اور مقامی افراد کے مطابق، تمام افراد خیریت سے اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، آج علی الصبح پاکستانی فورسز نے تربت کے علاقے ملک آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور گرد و نواح کے مختلف گھروں سے 18 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ان میں سے 15 افراد کو شام 4 بجے شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، باقی کے تین افراد حمل امام بخش، حامد محمود، اور ایک پنجگور کے رہائشی کو بھی ابھی رہا کردیا گیا اور اپنے گھروں کو بحفاظت پہنچ گئے ہیں۔